پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ میں 7.4 شدت کاشدیدزلزلہ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بارے میں خبر آگئی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ(این این آئی)نیوزی لینڈ میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 7.4 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ٗ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کافی دیر تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔ کرائسٹ چرچ کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ابھی تک صرف ایک سڑک پر گڑھا پڑنے کی خبر سامنے آئی ہے تاہم مزید کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جب کہ امدادی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہاہے ہے تاہم لوگ احتیاط سے کام لیں۔امریکی جیولیو جیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ سے دور شمال مشرق میں 91 کلومیٹر اور گہرائی 11 کلومیٹر تھی جب کہ شدید زلزلے کے بعد نیوزی لینڈ میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کرائسٹ چرچ میں موجود ویمن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل سے باہر آگئے، پاکستانی ٹیم کو نیلسن سے کرائسٹ چرچ کے لیے روانہ ہونا تھا۔ دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر وسیم باری نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق زلزلہ رات 11 بجے آیا اور زلزلہ بہت شدید تھا، زلزلے کے وقت پاکستانی ٹیم ہوٹل کی چھٹی منزل پر تھی تاہم تمام کھلاڑی خیریت سے ہیں۔واضح رہے کہ 2011 میں 6.3 شدت کے زلزلے نے کرائسٹ چرچ میں شدید تباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں 185 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…