میڈریڈ(نیوز ڈیسک) پاکستان نے اسپیکٹرم فار موبائل براڈ بینڈ کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔ایوارڈ اسپین کے شہر بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر دیا گیاجو وزیر مملکت انوشہ رحمان نے وصول کیا۔اس موقع پر وزیرمملکت انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ٹیلی کام سیکٹر میں پاکستان کی مثبت پالیسیوں کا اعتراف ہے، جمہوری حکومت کی آئی ٹی کے شعبے میں ترقی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں6سے8 ماہ میں تھری جی استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی ہے۔