جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

555 میچوں میں ناقابل شکست رہنے والے سکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کو کس عالمی ادارے کا سربراہ مقرر کر دیا گیا؟

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ایسٹ لندن( آن لائن ) لیجنڈری اسکواش کھلاڑی جہانگیر خان کو ورلڈ اسکواش فیڈریشن کا 4 سال کے لیے اعزازی صدر مقرر کردیا گیاہے۔سابق عالمی چمپئین اسکواش اور پاکستانی لیجنڈ جہانگیر خان کو اسکواش کی عالمی تنظیم ورلڈ اسکواش فیڈریشن کا ا?ئندہ 4 سال کے لیے اعزازی صدر مقرر کردیا گیا ہے، پاکستانی لیجنڈ اس سے قبل بھی اسکواش کی عالمی تنظیم کے اعزازی صدر کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں تاہم اس بار بھی ورلڈ اسکواش فیڈریشن کی جانب سے اس عہدے پر جہانگیر خان کو مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جہانگیر خان انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ میں ایک ناقابل شکست کھلاڑی تصور کیے جاتے تھے جب کہ ان کے حوالے سے یہ بھی مشہور ہے کہ انہوں نے مسلسل 555 میچز میں کامیابی کو اپنے گلے لگایا، اس کے علاوہ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے 1982 سے 1991 کے درمیان 6 مرتبہ ورلڈ اوپن اور 10 بار برٹش اوپن مقابلوں میں فتح حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…