اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ڈویژن کے سابق صدر فیصل شیخ کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ناظم آباد میں گھر پر چھاپا مار کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکن فیصل شیخ کو حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق کارروائی میں 4 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ کارروائی میں سادہ لباس اہلکار بھی شامل تھے،فیصل شیخ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ڈویژن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب چند روز قبل گرفتار کیے جانیوالے کراچی سے ایم این اے اور سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے بارے میں خبر آئی ہے کہ عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور 50000 روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض انکی ضمانت منظور کر لی ہے۔فیصل رضا عابدی کو دو افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ اور اس جرم کی اطلاع بھی انٹیلی جنس نے فراہم کی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے گھر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مارا اور انہیں حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے نیو رضویہ سوسائٹی میں واقع ان کے گھر کی آدھے گھنٹے تک تلاشی لی جس کے بعد فیصل رضا عابدی کو حراست میں لے لیا گیا۔فیصل رضا عابدی کے گھر سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔حراست میں لیے جانے کے بعد فیصل رضا عابدی کو تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا اور کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ان کی گرفتاری کو ظاہر نہیں کیا۔واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی نے پیپلز پارٹی سے اختلافات کی وجہ سے 2014 میں سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ایک وقت میں فیصل رضا عابدی کو سابق صدر آصف علی زرداری کا معتمد خاص سمجھا جاتا تھا تاہم بار بار مارشل لاء کی حمایت میں بیان دینے پر انہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ عدلیہ کے خلاف بھی بیان دیتے رہے اور سینیٹ کے اجلاس کے دوران انہوں نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ان کے عدلیہ مخالف بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا جبکہ عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر فیصل رضا عابدی کو 2012 میں پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی سے فارغ کردیا گیا تھا۔
’’فیصل رضا عابدی کی گرفتاری ‘‘ عدالت نے فیصلہ سنا دیا
10
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں