پشاور(این این آئی)سالہاسال سے کسمپرسی کی حالت میں پاکستان میں زندگی گزارنے والی شربت گلہ کی گرفتاری کے بعد قسمت جاگ اُٹھی،افغان حکومت نے بڑا اعلان کردیا،افغان حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ خود افغان صدر اشرف غنی ان کااستقبال کریں گے شربت گلہ ڈی پورٹ معاملے پر 3 رکنی افغان وفد نے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔
افغان وفد نے پاکستانی حکام سے شربت گلہ ڈی پورٹ کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔ افغان وفد نے مطالبہ کیا کہ شربت گلہ کوڈی پورٹ کرنے کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیا جائے۔ افغان وفد کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر سے اپنی گاڑی میں شربت گلہ کو افغانستان لے جایا جائے گا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق شربت گلہ کی سزا9نومبر2016کو ختم ہو جائے گی لہذا عدالتی احکامات کے مطابق شربت گلہ کو افغانستان واپس بھیج دیا جائے گا۔ جہاں افغانستان پہنچنے پر افغان صدر اشرف غنی ان کا استقبال کریں گے۔