جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

اینجلینا جولی کی شوہرسے علیحدگی کے بعد نئی پریشانی شروع

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ نے اداکارہ اینجلینا جولی سے علیحدگی کی صورت میں اپنے چھ بچوں کی مشترکہ نگہبانی کے لیے اپیل کی ہے۔ انھوں نے اینجلینا جولی کی جانب سے تمام بچوں کی مکمل نگہبانی حاصل کرنے کی درخواست کے جواب میں یہ قدم اٹھایا ہے۔ خیال رہے کہ تمام بچے آٹھ سے 15 سال کی عمر کے درمیان ہیں۔ اداکارہ جولی نے 19 ستمبر کو جب علیحدگی کے لیے درخواست دائر کی تو انھوں نے اس کا سبب ناقابل مصالحت اختلافات بتایا تھا۔

بریڈ پٹ سے اپنے سب سے بڑے بیٹے میڈوکس کے ساتھ ایک طیارے میں ہونے والے واقعات کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں اطفال کے بہبود کی ایک ایجنسی اس بارے میں تفتیش کر رہی ہے کہ آخر ستمبر مہینے کی درمیانی تاریخوں کے دوران ایک پرائیویٹ پرواز کے دوران کیا واقعات رونما ہوئے تھے۔ فی الحال دونوں فنکاروں کے درمیان عارضی سمجھوتہ ہو گیا ہے اس لیے فائٹ کلب کے سٹار اپنے بچوں سے مل سکتے ہیں جبکہ اسی دوران تحقیقات جاری رہیں گی۔

کیلیفورنیا کی عدالت عام طور پر مشترکہ تحویل یا نگہبانی کے حق میں ہوتی ہے لیکن طیارے میں ہونے والے واقعات کے نتائج جج کے فیصلے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ذاتی طور پر کسی فیصلے پر پہنچ سکتے ہیں تاکہ معاملہ عوام تک نہیں پہنچ سکے۔ مسٹر پٹ کی تحویل کی درخواست اینجلینا جولی کی طلاق کی درخواست کے جواب میں شامل تھی۔ انھوں نے بتایا کہ طیارے میں ہونے والے مبینہ جھگڑے کے ایک دن بعد دونوں 15 ستمبر کو علیحدہ ہو گئے۔ بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی 2004 سے ایک ساتھ رہ رہے تھے اور انھوں نے اپنے بچوں کے کہنے پر اگست 2014 میں باضابطہ شادی کی تھی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…