اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں را اور آئی بی کا نیٹ ورک بے نقاب ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے سفارت خانے میں تعینات ایجنٹوں کو آئندہ چوبیس گھنٹوں میں واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے را اور آئی بی کا نیٹ ورک بے نقاب ہونے پر اہلکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ۔ بھارتی سفارتخانے میں سفارتکاری کے روپ میں چھ را اور دو آئی بی کے ایجنٹ اسلام آباد میں تعینات تھے۔بھارتی خفیہ ایجنسی آئی بی کے ایجنٹوں میں آئی بی اسٹیشن چیف بلبیرسنگھ فرسٹ سیکرٹری پریس اینڈ کلچر اور جیابالن سینتھل اسسٹنٹ پرسنل ویلفیئرآفس کے طورپر تعینات تھے ۔ بھارتی را کے ایجنٹوں میں اسٹیشن چیف راجیش کمار اگنی
ہوتری کمرشل قونصلر اور مادھون نندا کمار بطور ویزا اسسٹنٹ تعینات تھے ۔ انوراگ سنگھ فرسٹ سیکریٹری کمرشل ۔ امر دیپ سنگھ بھٹی ویزا اتاشی کے طور پر کام کر رہے تھے ۔دھرمیندرا اور وجے کمار ورما بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹس ہیں بھارتی ایجنٹ پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں میڈیا کو بتایا تھا کہ سفارتی اہلکار کو پاکستان میں ملک دشمن سرگرمیوں سمیت سی پیک اور بلوچستان میں تخریبی کاروائیوں میں ملوث تھا بلکہ ان اہلکاروں کے تحریک طالبان پاکستان سے بھی تعلقات تھے۔