جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، یونس خان ،یاسر شاہ اور اسد شفیق تنزلی کا شکار

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

دبئی ( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی بلے باز یونس خان تنزلی کے بعد دوسری سے پانچویں پوزیشن پر آ گئے ۔آئی سی سی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلین ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ہاشم آملہ دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ یونس خان تیسرے ٹیسٹ میں ناقص کاکردگی کے باعث 3 درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسد شفیق بھی 4 درجے تنزلی کے بعد 13 ویں سے 17 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ مصباح الحق 10 ویں اور اظہر علی بدستور 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بلے بازوں کی رینکنگ میں تیسرا نمبر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا ہے جب کہ پاکستان کے خلاف شارجہ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کریگ برتھ ویٹ 13 درجے ترقی کے بعد کیرئیر کی بہترین 19 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔بولنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون، جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن بدستور پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم ویسٹ انڈیز سے تیسرا ٹیسٹ ہارنے کے بعد 2 پوائنٹس سے بھی محروم ہو گئی ہے تاہم بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہے، ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…