پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

ہالی وڈ اداکار سٹیون سیگل کو روس کی شہریت دے دی گئی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روس کا کہنا ہے کہ مارشل آرٹس کے ماہر اور ہالی وڈ اداکار سٹیون سیگل کو روسی شہریت دے دی گئی ہے۔روسی صدر ویلادیمیر پوتن نے 90 کی دہائی میں کئی ہالی وڈ فلموں میں کام کرنے والے اداکار کی شہریت کے دستاویز پر دستخط کیے۔سٹیون سیگل پوتن کے دوست ہیں اور انھوں نے پوتن کو دنیا کے عظیم ترین رہنماؤں میں سے ایک قرار دیا ہے۔صدر پوتن کے ترجمان نے کہا کہ بہترین اداکار ہونے اور روس کے بارے میں اچھے خیالات رکھنے کے ناطے سیگل کو شہریت دی گئی ہے۔سیگل اس وقت شہ سرخیوں میں آئے جب انھوں 2014 میں روس کی جانب کریمیا پر قبضے کو کافی معقول قرار دیا۔ سیگل اچھا گٹار بھی بجاتے ہیں اور انھوں نے 2014 میں ایک کنسرٹ بھی کیا۔اطلاعات کے مطابق 2013 میں صدر پوتن نے سیگل کو کیلیفورنیا اور ایریزونا میں روس کا اعزازی قونصل بنانے کی تجویز دی تھی۔امریکی جریدے بز فیڈ کے مطابق اس قدم سے سیگل روس اور وائٹ ہاؤس کے درمیان ایک پل کا کام کر سکتے تھے۔ تاہم امریکہ نے انکار کر دیا۔سیگل کی دادی روس کے دور دراز مشرقی علاقے ولاڈیووسٹک سے تھیں۔ سیگل نے حالیہ سالوں میں روس کے کئی دورے کیے۔انھوں نے ایک دورے میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ سال کے کئی ماہ روس میں گزاریں۔سیگل کے علاوہ فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپرڈیو، امریکی مارشل آرٹس فائٹر جیف مینسن، امریکی باکسر روئے جونز اور امریکی سنو بورڈر وک وائلڈ کو بھی روسی شہریت دی گئی ہے۔رواں سال کے آغاز میں سیگل نے بلگریڈ میں مارشل آرٹس سکول قائم کیا جس کے بعد ان کو سربیا کی شہریت دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…