پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیش ،خانہ کعبہ کی مبینہ توہین ، بڑے پیمانے پرہنگامے پھوٹ پڑے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ڈھاکا(آئی این پی) بنگلہ دیش میں سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر خانہ کعبہ کی مبینہ توہین پر احتجاجی مظاہر ے شروع ہوگئے اور اس دوران ہنگاموں میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، 15 مندروں اور 8دکانوں کونقصان پہنچا ،حملے کے دوران مزاحمت کرنے والی پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث 9 افراد کو گرفتار کرکے مزید حملوں سے بچا ؤ کیلئے پیرا ملٹری فورسز کو علاقے میں تعینات کردیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میں ایک ہندو مچھیرے نے فیس بک پر خانہ کعبہ کے حوالے سے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے ۔ضلعی پولیس چیف میزان الرحمان نے کہا کہ دو اسلامک گروپ مچھیرے ک گرفتاری اور اسے سزائے موت دینے کا مطالبہ کر رہے تھے

کہ اس دوران 100 سے 150 لوگوں نے مندروں پر حملہ کردیا۔ایک مقامی ہندو رہنما کے مطابق ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس کارروائی کے دوران 15 مندروں کو نقصان پہنچا کرمتعدد مورتیوں کو توڑ دیا گیا۔سومیش رائے نامی مقامی رہنما نے بتایا کہ ہنگامی کے دوران 200 گھروں کو نقصان پہنچایا اور آٹھ دکانوں کو آگ لگا دی اور حملے کے دوران مزاحمت کرنے والے 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق انہوں نے ہنگامہ آرائی میں ملوث نو افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور

مزید حملوں سے بچا کیلئے پیرا ملٹری فورسز کو علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے۔ناصر نگر پولیس کے سربراہ عبدالقادر نے بتایا کہ انہوں نے فیس بک پوسٹ لگانے والے 30 سالہ ہندو شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور اس نے وہ پوسٹ ہٹا دی ہے تاہم انٹرنیٹ استعمال کرنے کے قوانین کی خلاف ورزی پر ان پر مقدمہ چلایا جائے گا۔16 کروڑ آبادی کے حامل بنگلہ دیش کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل ہے جہاں ملک میں صرف 10 فیصد آبادی ہندوں پر مشتمل ہے۔2014 کے متنازع انتخابات میں اپوزیشن کے بائیکاٹ اور شیخ حسینہ واجد کی سیکولر جماعت کی کامیابی کے بعد بھی مندروں پر اس طرح کے حملے کیے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…