جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

کپتان نے بڑاریکارڈ بنا ڈالا ، عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016 |

شارجہ(آئی این پی) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں کپتانی کا عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بطور کپتان شرکت کرکے مصباح الحق نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔یہ بطور کپتان مصباح الحق کا 49 واں ٹیسٹ میچ ہے جبکہ بطور ٹیسٹ کپتان میچز کی نصف سنچری مکمل کرنے کے لیے انہیں مزید ایک میچ درکار ہے۔42 سالہ مصباح الحق کو 2010 میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا جس کے بعد مصباح الحق شاندار پرفارمنس کی بدولت اس منصب پر فائر رہے اور شارجہ ٹیسٹ جیت کر وہ اس میچ کو مزید یادگار بنا سکتے ہیں۔مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ ٹیسٹ میں49ویں میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے جبکہ اس سے قبل سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں میں کپتانی کا ریکارڈ عمران خان کا تھا جنہوں نے 1982 سے 1992 کے دوران 48 میچز میں کپتانی کی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق مصباح الحق اور عمران خان کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح اور شکست کا ریکارڈ بھی کافی مختلف ہے۔مصباح الحق کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 24 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ 13 میچز میں شکست ہوئی اور 11 میچز ڈرا ہوئے۔عمران خان کی کپتانی میں پاکستان نے 48 میں سے 14 میچز میں کامیابی حاصل کی، 8 میں شکست ہوئی جبکہ 26 میچز ڈرا ہوئے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچز بطور کپتان کھیلنے کا اعزاز جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ کے پاس ہے جنہوں نے 2003 سے 2014 کے دوران 109 میچز میں قیادت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…