جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ۔۔ فیصلہ کن گھڑی آپہنچی ۔۔۔ ٹاس ہو گیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان ٹیم پہلے ہی سیریز اپنے نام کر چکی ہے ، اب اس کی نظریں مکمل وائٹ واش پر مرکوز ہیں۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، راحت علی اور سہیل خان کی جگہ محمد عامر اور وہاب ریاض کی واپسی ہوئی ہے۔مصباح الحق کا بحیثیت کپتان یہ 49واں ٹیسٹ ہے، جس کے بعد وہ سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کرنے والے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں، اس سے قبل عمران خان نے 48میچوں میں ٹیم کی قیادت کی تھی۔ مصباح الحق کی کپتانی میں پاکستان 24ٹیسٹ جیت چکاہے۔مصباح الحق سیریز میں وائٹ واش کیلئے پرعزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں ہرگیند کو کھیلنا ہوتا ہے، ہرمیچ جیتنا خواہش ہوتی ہے۔اگرپاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے دی تو وہ دنیا کی پہلی ٹیم بن جائے گی جو ویسٹ انڈیز کو مسلسل 9انٹر نیشنل میچوں میں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کرے گی ۔حالیہ سیریز میں ماضی کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو تینوں فارمیٹ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز تین۔ صفرجبکہ اظہر علی کی کپتانی میں ون ڈے سیریزبھی تین۔ صفر سے جیتی۔اب ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔پاکستان نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ56رنز سے جیتا جبکہ ابوظہبی ٹیسٹ میں133رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔شارجہ اسٹیڈیم میں پاکستان نے اب تک آٹھ ٹیسٹ کھیلے ہیں، جن میں چار جیتے، تین ہارے اور ایک میچ ڈرا رہا۔اگر پاکستان نے یہ ٹیسٹ جیت لیا تو وہ 1997ءکے بعد پہلی بار ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ واش کرے گا۔پاکستان ٹیم چھٹی بار کسی ٹیسٹ سیریز کے تمام میچ جیتے کر وائٹ واش کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…