پی ایس ایل کو ایک بزنس مین کے حوالے کرنے کی تیاریاں  اندر خانے کیا گیم کھیلی جارہی ہے ؟ بھانڈہ پھوٹ گیا

29  اکتوبر‬‮  2016

کراچی( آن لائن ) چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کی تجویز کی مخالفت کر دی، ان کے مطابق بھارت سمیت دنیا بھر میں کہیں ایسا نہیں ہو رہا، دوسری جانب نجم سیٹھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں،معاملے پر8 نومبر کو لاہور میں گورننگ باڈی میٹنگ کے دوران غور کیا جائے گا، کاروباری شخصیت عارف حبیب کو لیگ کا چیئرمین بنانے کا امکان روشن ہوگیا ہے، سیٹھی بطور منیجنگ ڈائریکٹر فرائض انجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے روح رواں نجم سیٹھی اسے الگ کمپنی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، مگر بیماری سے نجات کے بعد دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے والے شہریارخان ایسا نہیں چاہتے، ان کا موقف ہے کہ بھارتی بورڈ آئی پی ایل، آسٹریلیا بگ بیش اور دیگر بورڈز بھی اپنی ٹی ٹوئنٹی لیگز خودکراتے ہیں، پاکستان کو الگ کمپنی بنانے کی کیا ضرورت ہے، اس معاملے پر اب8 نومبر کو لاہور میں گورننگ بورڈ میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔بعض فرنچائزز ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل کمپنی میں2 پی سی بی، 5 فرنچائزز اور 3 انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرز شامل ہوں گے، کراچی کی کاروباری شخصیت عارف حبیب کو چیئرمین بنانے کی تجویز زیرغور ہے، انھوں نے ابتدا میں کراچی کنگز فرنچائز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی مگر پھر بڈنگ سے دستبردار ہو گئے تھے، نجم سیٹھی بطور منیجنگ ڈائریکٹر کام کریں گے۔دوسری جانب موجودہ سیاسی صورتحال نے بھی بورڈ کی بعض اعلیٰ شخصیات کو پریشانی میں مبتلا کیا ہوا ہے، پی ٹی آئی کے 2 نومبر کو شیڈول دھرنے سے قبل ہی گورننگ بورڈ میٹنگ بلا کر پی ایس ایل کے معاملات سیٹ کرنے کا منصوبہ ایک اور اعلیٰ عہدیدار نے ناکام بنا دیا، انہی کی فرمائش پر اب اجلاس8 نومبر کو ہو رہا ہے، تب تک سیاسی محاذ آرائی کا بھی کوئی نتیجہ سامنے آنے کا امکان ہے۔۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…