ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

انسانیت کی فلاح اورنجات کاواحد راستہ ،معروف کرکٹر محمد یوسف کا تقریب سے پراثرخطاب

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016 |

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف کرکٹر محمد یوسف نے کہاہے کہ انسانیت کی فلاح اورنجات کاواحد راستہ اسلامی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے میں ہے۔ آج وطن عزیز اورپوری انسانیت کوجن چیلنجز کاسامنا ہے ان سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمیں قرآن وسنت کی تعلیمات کو اپنانا ہوگا۔ وہ منگل کو کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبی لیٹیشن(آئی پی ایم اینڈ آر) میں طلباء وطالبات اورفیکلٹی سے خطاب کررہے تھے جبکہ ا س موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد حفیظ اللہ کے علاوہ ڈائریکٹر اکیڈیمکس پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس سعیدی، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ضیاء الحق، ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر جواد احمد اور آئی پی ایم اینڈآر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر دارین بھی موجود تھے۔محمد یوسف نے کہا کہ اسلام کی بنیاد مضبوط عقیدے اور کلمہ توحید پراستوار ہے جبکہ نماز اسلام کابنیادی ستون اور دنیا وآخرت کی بھلائی کاذریعہ ہے۔انہوں نے طلباء وطالبات پرزوردیا کہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے ساتھ کچھ نہ کچھ دین اسلام کی خدمت اوردعوت وتبلیغ کو بھی دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک مسلمان اسلامی تعلیمات پرعمل پیرا رہے تب تک وہ دنیا کے حکمران رہے اور انہونے مشرق ومغرب پرحکومت کی لیکن جب انہوں نے اسلامی تعلیمات کو چھوڑ دیا تو وہ نہ صرف زوال کاشکار ہوئے بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان پر دوسری قوموں کو مسلط کرکے ان کو انکے کئے کی سزا دی۔ محمد یوسف نے کہاکہ ہمیں اپنی زندگیاں قرآن وسنت نبوی ؐ کے مطابق بنانے کے لئے جہاں اسلام کی بنیادی تعلیمات کو سیکھنا ہوگا وہاں اللہ تعالیٰ کاپیغام دوسروں تک پہنچانے کے لئے اپنے24گھنٹے کی زندگی میں کچھ نہ کچھ ضرور وقف کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ روز جزا ہم سے ہمارے اعمال اورعبادات کی پرستش ہوگی۔انہوں نے کہاکہ دنیا اور آخرت میں فلاح اورکامیابی کے لئے ہمیں اللہ تعالیٰ اور ا سکے آخری رسولؐ کے احکامات کونہ صرف سمجھنا ہوگا بلکہ ان پر ان کی حقیقی روح کے مطابق عمل درآمد بھی کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…