ابوظہبی(آئی این پی)قومی ٹیسٹ کر کٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق نے ایشیا کے سب سے کامیاب کپتان کا اعزاز پالیا ، سینئر بیٹسمین نے10سیریز اپنے نام کرتے ہوئے ساروگنگولی اور دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز سے ابوظبی ٹیسٹ میں فتح حاصل کرتے ہوئے مصباح الحق نے سب سے کامیاب ایشین کپتان کا اعزاز پا لیا، سینئر بیٹسمین 10ویں سیریز جیت کر ساروگنگولی اور مہندرا دھونی سے آگے نکل آئے، دونوں نے 9،9 سیریز اپنے نام کی تھیں، میانداد کی قیادت میں پاکستان نے 8سیریز جیتیں، یاسر شاہ 18میچز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے ریکارڈ میں جارج لومین اور سڈنی بیرنز کے شراکت دار بن گئے، لیگ اسپنر کے 112 شکار مکمل ہوگئے ہیں۔یاسر شاہ نے سعید اجمل کے بعد یو اے ای میں وکٹوں کی ففٹی کا سنگ میل عبور کرنیوالے دوسرے بولر کے طورپر بھی اپنا نام درج کرالیا،یاسر شاہ ایک سال میں 2 بار ٹیسٹ میں 10 وکٹیں اڑانے والے پاکستان کے 7 ویں بولر ہیں، عبدالقادر نے 1987میں یہ کارنامہ 3مرتبہ سرانجام دے کر منفرد ریکارڈ میں ٹاپ پر جگہ برقرار رکھی، ابوظبی پاکستان کی سب سے پسندیدہ شکارگاہ بن گیا، یہاں ناقابل شکست گرین کیپس نے 5ٹیسٹ جیتے ہیں، ٹیم کوکسی اور وینیو پر اتنی زیادہ فتوحات حاصل نہیں ہوئیں۔دبئی میں پاکستان کا ریکارڈ 6-2 اور شارجہ میں 4-3 ہے۔ ویسٹ انڈین ٹیم یواے ای میں چوتھی اننگز کا دوسرا بڑا مجموعہ 322 حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ،اس سے قبل پاکستان نے 2010میں جنوبی افریقہ کیخلاف 3وکٹ پر 343 رنز بنائے تھے، کیریبیئنز کا گرین کیپس کیخلاف یہ چوتھی اننگز کا سب سے بڑا ٹوٹل بھی ہے،اس نے1957میں 2 وکٹ پر 317رنز بنائے تھے۔
مصباح الحق نے ایشیا کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان کا اعزاز پالیا، کئی بھارتی پیچھے رہ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نصیب کی مکھی
-
اپنا گھر بنانا اب بہت آسان ہوگیا، حکومت نے اہم قدم اٹھالیا
-
شاہی خاندان کی بہو شوہر کی محبوبہ کی فائرنگ سے زخمی
-
ملک بھر میں 25 اور 26 جون کو تعطیل کا امکان
-
امریکا ایران ڈیل، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
کسانوں کیلئے خوشخبری حکومت نے بڑا اعلان کردیا
-
چکوال،آسٹریلوی خاندان پر سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق 9 سالہ بجی کے مقدمے میں اہم پیشرفت
-
آسٹریلیاکا ریکارڈ ٹوٹ گیا،سعودی عرب کی دنیا کی سب سے لمبی سیدھی سڑک
-
زلزلہ کے جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
-
چینی کا استعمال مکمل ختم کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟تحقیق میں حیران کن انکشافات
-
یکم جولائی سے کون کتنا ٹیکس ادا کرے گا ؟ اعدادوشمار سامنے آگئے
-
عوام ہو شیا ر ہے! آندھی ، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
-
باپ نے 3 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے پر بیٹی داماد کو ہلاک کردیا



















































