پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ابوظہبی ٹیسٹ میں تاریخ رقم شاہینوں نے کالی آندھی کو جیت کیلئے ریکارڈ ہدف دیدیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی دوسری اننگ 227 رنز پر ڈکلیئر کر کے ویسٹ انڈیز کو فتح کیلئے 456 رنز کا ہدف دیا ہے۔میچ کے چوتھے دن پاکستان نے 114 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگ دوبارہ شروع کی تو اسد شفیق اور اظہر علی وکٹ پر موجود تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے دوسری وکٹ کیلئے 71 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اظہر نے سنچری کا نادر موقع ضائع کیا اور 79 رنز بنانے کے بعد میگوئل کمنز کو وکٹ دے بیٹھے۔اسد شفیق کی عمدہ فارم کا سلسلہ جاری رہا اور انہوں نے ایک اور نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو ڈبل سنچری مکمل کرائی۔یونس خان اور اسد شفیق نے تیسری وکٹ کیلئے 64 رنز جوڑ کر اسکور کو 227 رنز تک پہنچایا ہی تھا کہ کھانے کے وقفے کے ساتھ ہی مصباح الحق نے اننگ ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا، اسد 58 اور یونس 29 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔پاکستان ے پہلی اننگ کی برتری کی بدولت ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 448 رنز کا ریکارڈ ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگ میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور پاکستان نے 228 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…