اسلام آباد(ایکسکلوژ رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں مایہ ناز پاکستانی باؤلر ثقلین مشتاق نے دلچسپ واقعہ سنا دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ وسیم اکرم کے دور میں ہم بہت فرینک تھے اور اس دور کے سینئرز چھوٹوں کو ہر بات سکھایا کرتے تھے۔ اگر اس وقت کوئی ڈانٹ بھی دیتا تھا تو وہ جونیئر کھلاڑیوں کی بہتری کیلئے ہوتا تھا۔ اس وقت کے کرکٹرز اگر ڈانٹ دیا کرتے تھے تو اس میں ایک سبق ہوتا تھا۔ ثقلین مشتاق نے اپنے دور کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ہم ڈریسنگ روم میں موجود تھے۔ سلیم الٰہی نیا نیا ٹیم میں آیا تھا۔ ان دنوں شدید گرمی تھی اور سلیم الٰہی پسینے میں نہایا ہوا تھا۔ سلیم الٰہی کو بھوک لگی تو اس نے ایک کیلا چھیلا اور کیلا کھانے لگ گیا، اس پر وسیم اکرم نے سلیم الٰہی کو کہا کہ اگر کیلا کھانے سے جان آتی تو بندر سب سے زیادہ طاقتور ہوتا۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ وسیم اکرم کی بات پر سلیم الٰہی نے کیلا ادھر ہی چھوڑ دیا اور پھر کبھی کیلا نہیں کھایا۔