منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

شرجیل خان کا استادکون ہے؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کر کٹ ٹیم کے جارحانہ اوپنر شرجیل خان نے کہا ہے کہ صرف چوکے، چھکے مارنے پر یقین نہیں رکھتا، بال کو میرٹ پر کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، شاٹ سلیکشن میں کچھ خامیاں ہیں جس کو دور کر نے کیلئے محنت کر رہا ہوں،سعید انور فیورٹ بلے باز ہیں، سابق اوپنر کیساتھ رابطے میں رہتا ہوں اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ،پی ایس ایل دوسرے ایڈیشن میں بھی اسلام آباد یونائٹیڈ ایک بار پھر چیمپئن بنیگی۔اپنے ایک انٹرویو میں شرجیل خان نے کہا کہ میرا کھیلنے کا میرا اپنا سٹائل ہے، ہر میچ میں کارکردگی دکھانا اور پاکستان کی جیت میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہوں، میں اپنی نیچرل گیم کھیلتا ہوں، صرف چوکے، چھکے مارنے پر یقین نہیں رکھتا، بال کو میرٹ پر کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، شاٹ سلیکشن میں کچھ بہتری لانے کی ضرورت ہے، اس پر میں کام کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں اپنی نیچرل گیم کھیلا، کارکردگی اچھی رہی جس کی وجہ سے سلیکٹرز کی نظروں میں آگیا، لیگ نہ صرف میرے بلکہ کئی کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے کا ذریعہ بنی۔دوسرے ایڈیشن میں بھی اسلام آباد یونائٹیڈ کی طرف سے ہی کھیلوں گا، انشاللہ ایک بار پھر چیمپئن بنیں گے، ہماری ٹیم بہت متوازن اور ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری کا بوجھ اٹھانے کے لیے تیار ہے،تجربہ کار کپتان مصباح الحق کی قیادت بھی فتوحات میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ شرجیل خان نے کہا کہ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے سعید انور فیورٹ ہیں، ان کا سٹائل بہت اچھا اور شاٹ سلیکشن بہترین ہوتی تھی، سابق اوپنر کیساتھ رابطے میں رہتا ہوں اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، غیرملکی کرکٹرز میں ایڈم گلکرسٹ پسندیدہ ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر میں مثبت کرکٹ کھیلی۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کے بہت سے ملکوں، سری لنکا، بنگلہ دیش وغیرہ میں کھیل چکا ہوں لیکن انگلینڈ میں کھیل کر بہت مزہ آیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…