کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اپنے سات جہاز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا، تین بوئنگ اور تین ایئرکرافٹ طیارے بھی شامل ہیں۔ قومی فضائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق سات پرانے جہازوں کی فروخت کے لئے ٹینڈر جاری کیا جاچکا ہے، یہ طیارے اپنی اڑان کی مدت مکمل کر چکے ہیں،اور ان میں سے کوئی طیارہ پرواز کے قابل نہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ خریدار پیشکشیں کھلنے سے پہلے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ان طیاروں کا معائنہ بھی کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ طیاروں میں سے انجن، نشستیں اور دیگر آلات نکال دیئے گئے ہیں، جبکہ طیاروں کے پرزوں کو رواں رکھنے کے لئے ایندھن اور تیل کی معمولی مقدار موجود ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں