نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیانے پاکستان کے بعد چین کےخلاف بھی زہراگلناشروع کردیاہے ۔ایک بھارتی ٹی وی نے اپنے ایک پروگرام میں الزام لگایاہے کہ چین سے بھارت آنے والی مہندی ،مہندی نہیں بلکہ ایک زہرہے جوکہ چین کئی سالوں سے بھارت کوبھیج رہاہے ۔اس چینل نے کہاکہ مہندی بھارت کی ثقافت کاحصہ ہے لیکن چین سے آنے والی مہندی ہماری ثقافت کوخراب کررہی ہے ۔اس چینل نے ایک تصویردکھائی جس کے بارے میں دعوی کیاکہ بھارتی سوشل میڈیاپریہ مہندی لگنے کے بعدخراب ہونے والاہاتھ چینی مہندی لگانے کی وجہ سے خراب ہوااوراس خاتون کی جلدخراب ہوئی ۔اس چینل نے ایک بھارتی ویب سائیٹ ہندودت کابھی حوالہ دیااورکہاکہ چینی مہندی کی وجہ سے ایک بھارتی خاتون کاہاتھ اتناخراب ہوگیاکہ اس کواب نئی دلی میں کاٹ دیاجائے گا۔اس چینل نے کہاکہ دیوالی میں ایک ہفتہ باقی ہے لیکن اگربھارتی خواتین یہ چین سے آنے والی مہندی استعمال کی تویہ خوبصورتی کی بجائے خواتین کے لئے زہربن سکتی ہے اوران کی خوبصورتی خراب ہوجائے گی ۔
Does Chinese Henna cause skin ailments by awaizpppp
چین سے آنے والا زہر بھارت میں پھیل گیا،ہزاروں متاثر،بھارتی میڈیانے سنگین الزام عائد کردیا
23
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں