اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’ پاکستانی شیر واپس آیا تو چھا گیا ‘‘ دھواں دار بیٹنگ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم شدید پریشان

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی(آئی این پی )ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کو کپتان مصباح الحق کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا ’نروس نائنٹیز‘ کا شکار ہوگئے اور 96 رنز بناکر شینن گیبریئل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 304 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز دوبارہ شروع کی اور اس وقت مصباح الحق 90 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔ 338 کے مجموعی اسکور پر کپتان مصباح الحق 96 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے ۔یونس خان نے اپنے تجربے کا ثبوت دیتے ہوئے پھر لاجواب بلے بازی کی اور کپتان مصباح الحق کے ساتھ شاندار شراکت قائم کر کے بڑے اسکور کیلئے بنیاد فراہم کی اور چوتھی وکٹ کیلئے 175 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔ انگلینڈ کے خلاف اول میں ڈبل سنچری بنانے والے یونس نے اپنی فارم کا سلسلہ جاری رکھا اور بیماری کے بعد صحتیاب ہو کر ٹیم میں واپس آتے ہی سنچری بنائی۔وہ دس چوکوں اور ایک چھکے سے مزین 127 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے کے بعد کریگ بریتھ ویٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے جو پہلے دن کی آخری گیند ثابت ہوئی۔ کرکٹ گروز کے مطابق یونس خان کی دھوں دار واپسی سے مخالف ٹیم میں پریشانی بھی صاف محسوس کی گئی ۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…