ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمین یونس خان ٹیسٹ میچز میں 33 ویں سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کےمطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ بلے باز ایک بار پھر پچ پر ڈٹ گئے ہیں ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانیوالی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں یونس خان نے اپنی ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی ہے ۔یونس خان کے کیریئرکی یہ 33 ویں سنچری ہے جو انہوں نے ابوظہبی کے گراونڈ میں بنائی ہے ۔ انہوں نے آج8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے ۔
واضح رہے کہ یونس خان پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں سنچریاں بنانے کے ریکارڈ کے مالک اور سب سے زیادہ انفرادی سکور کے بھی مالک ہیں ۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں نصف سنچری بنانے والے یونس خان نے بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد اپنی سابقہ فارم کا سلسلہ وہیں سے جوڑا اور ایک اور سنچری اسکور کی۔اس سنچری کے ساتھ ہی وہ نروس 99 کا شکار ہوئے بغیر لگاتار سنچریاں بنا چکے ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب اور مایہ ناز بلے باز سر ڈان بریڈ مین کے پاس تھا جو لگاتار 29 سنچریوں تک نروس 99 کا شکار نہیں ہوئے۔
’’یونس خان چھا گئے ،نئی تاریخ رقم کر دی ‘‘ بڑے ریکارڈز اپنے نام کر لیے
22
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں