جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کشیدگی کا آتش فشاں پھٹ پڑا،روس کا امریکہ کوبڑا جوہری جھٹکا،روسی صدر کے فرمان کی متفقہ منظوری دیدی گئی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے ایوان زیریں ڈومانے امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیار بنانے کی سطح کے پلوٹونیم کے استعمال سے متعلق معاہدے کی معطلی کے بارے میں صدر ولادی میر پوٹن کے دستخطوں سے بھیجے گئے فرمان کی متفقہ منظوری دیدی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق روسی ایوان زیریں ڈومانے امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیار بنانے کی سطح کے پلوٹونیم کے استعمال سے متعلق معاہدے کی معطلی کے بارے میں صدر ولادی میر پوٹن کے دستخطوں سے بھیجے گئے فرمان کی متفقہ منظوری دیدی ہے ۔

اس مہینے کے شروع میں صدر پوٹن نے کہا تھا کہ واشنگٹن کی غیر دوستانہ کارروائیوں کے نتیجے میں اسٹریٹیجک استحام کے لیے خطرات ابھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ، روس کی سرحدوں کے قریب تعینات کی جانے والی اپنی فورسز ہٹا لیتا ہے اور روس مخالف پابندیاں ختم کر دیتا ہے تو یہ معاہدہ بحال ہو سکتا ہے۔روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے بدھ کے روز قانون سازوں کو بتایا کہ اگر واشنگٹن نے روس کے خلاف پابندیوں کو سخت کیا تو ماسکو ایسے اقدامات کر سکتا ہے جو امریکہ کے لیے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔امریکہ اور روس کے درمیان سن 2000 میں طے پانے والا معاہدہ، جس کی 2010 میں تجدید کی گئی تھی، دونوں جوہری قوتوں سے اپنے دفاعی پروگراموں میں ہتھیاروں کی سطح کی پلوٹونیم کے غیر دفاعی استعمال سے متعلق ہے۔ اس معاہدے میں یہ تقاضا کیا گیا ہے کہ وونوں ملک اعلی معیار کے پلوٹونیم کی ایک خاص مقدار کو، جسے ہتھیار بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے، غیر فوجی استعمال میں لانے کے پابند ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…