لاہور(نیوز ڈیسک)شیرا کوٹ پولیس نے شہر میں داخل ہونے والی گاڑی کی تلاشی کے دوران گوشت برآمد کیا ، ڈرائیور سمیت دو افراد کوگرفتار کرلیا۔ لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیرا کوٹ کے علاقے سے مردار گوشت لے جانے والی گاڑی پکڑ لی۔ گاڑی سے سات سو پچاس کلو گوشت برآمد ہوا۔ لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں پولیس نے شہر میں داخل ہونے والی گاڑی کی چیکنگ کی تو اس میں بڑی مقدار میں مردار گوشت پایا گیا جسے شہر میں فروخت کرنے کیلئے لایا جا رہا تھا۔ پولیس نے سات سو پچاس کلو گوشت قبضے میں لے کر ڈرائیو سمیت دو افراد گرفتار کر لئے۔