جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پانامالیکس،وزیراعظم راضی ہوگئے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعطم نوازشریف نے پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیاہے۔وزیراعظم نے پانامہ لیکس معاملے پر سپریم کورٹ کو نوٹس کا خیر مقدم کیاہے اورکہاہے کہ عدالت کی طرف سے جوبھی فیصلہ آئے گااس کاحکومت احترام کرے گی۔ اپنے رفقاء کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے وزیراعظم کا کہناتھاکہ پانامہ پیپرز کا معاملہ الیکشن کمیشن اورعدالتوں کے سامنے لایا جا چکا ہے۔ نوازشریف نے کہاکہ آئین کی پاسداری، قانون کی حکمرانی اور مکمل شفافیت پر کامل یقین رکھتے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ بہتر ہوگا کہ عدالت کے فیصلے کا انتظار بھی کر لیا جائے۔وزیراعظم کونوٹس جاری؛پندرہ روزمیں جواب طلبنوازشریف نے امید ظاہرکی کہ ان کا دامن صاف ہے، عدالت عظمی سے بھی سرخرو ہوں گے۔وزیراعظم کی قانونی ٹیم نے اجلاس کو عدالتی کارروائی پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نوازشریف نے پاناما نوٹسز پر لیگل ٹیم کو جواب تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔اجلاس میں وزیرخزانہ ،وزیرداخلہ اوروزیرپانی وبجلی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں عمران خان کی 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کےفیصلے پر حکومتی ردعمل دینے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے دونومبرکواسلام آبادمیں احتجاج کااعلان کررکھاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…