جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

’’چیمپئنز ٹرافی آ پہنچا ‘‘ شائقین کس ملک کا میچ دیکھنے کی خواہش سب سے زیادہ رکھتے ہیں ؟ ٹکٹوں کے حصول کیلئے لوگ ٹوٹ پڑے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016 |

دبئی( آن لائن ) آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں پاک، بھارت میچ کے ٹکٹس پر شائقین ٹوٹ پڑے، آئی سی سی کواس حوالے سے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ایونٹ کیلیے مجموعی طور پر4 لاکھ 17 ہزار ٹکٹوں کی درخواستیں سامنے آئیں، 15 میں سے 11 میچز کی ٹکٹوں کیلیے حکام کو زائد درخواستیں ملیں، لہٰذا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا، باقی ٹکٹیں27 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے سے فروخت کیلیے پیش کردی جائیں گی، کونسل نے شائقین کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی مایوسی سے بچنے کیلیے ٹکٹیں آفیشلذرائع سے ہی حاصل کریں۔تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی ٹکٹس کیلیے آئی سی سی کو60 ممالک سے 417,000 ٹکٹس درخواستیں موصول ہوئیں، زیادہ تر لوگوں نے پاکستان اور بھارت میچ کے ٹکٹ طلب کیے ہیں، انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا میچ اور فائنل میں بھی لوگوں نے خاصی دلچسپی دکھائی ہے، ان میچز کی ہر شرح قیمت میں حکام کو زائد درخواستیں ملیں۔میزبان اور بنگلہ دیش کے افتتاحی میچ جبکہ بھارت اور جنوبی افریقہ مقابلے میں بھی شائقین نے گرمجوشی ظاہر کی، منصفانہ تقسیم کیلیے زائد درخواستیں موصول ہونیوالے میچز کی ٹکٹس قرعہ اندازی کے ذریعے فروخت کی جائیں گی، مجموعی 15 میں سے 11 میچز کے کم از کم ایک شرح قیمت کے ٹکٹوں کیلیے قرعہ اندازی ہوگی، کامیاب شائقین کو بذریعہ ای میل آگاہی دی جائے گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…