جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ طلبی۔۔۔ شہباز شریف ہنگامی بنیادوں پر کہاں پہنچ گئے؟

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف جمعرات کی دوپہر اچانک اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ (ن) لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کووزیراعظم نوازشریف نے ہنگامی بنیادوں پر بعض امور پر اہم مشاورت کے لئے اسلام آباد طلب کیا ہے۔ ان اہم امور میں پی ٹی آئی کا 2نومبر کا احتجاج اور وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں طلبی شامل ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان ملکی اداروں کو توڑنے جوڑنے پر لگے ہوئے ہیں۔ حکومت کا سینئر جنرل کو آرمی چیف تعینات نہ کرنا سمجھ سے بالا تر لگتا ہے۔ حکومت اپنی مرضی کے جنرل کے ذریعے الیکشن میں دھاندلی کروانا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سنیئر ترین جنرل کو آرمی چیف کیوں نہیں بنا دیتی۔ کیا حکومت اپنی مرضی کا آرمی چیف لانا چاہتی ہے ؟ کیا حکومت آنے والے الیکشن میں بھی اپنے جنرل کے ذریعے دھاندلی کا سوچ رہی ہے عمران خان اور نواز شریف دونوں اداروں کو جوڑنے اور توڑنے میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان غیر آئینی ہے پیپلزپارٹی پارلیمان پر یقین رکھتی ہے اور پارلیمانی سیاست کر رہی ہے۔ دھرنے کے دوران مشترکہ اجلاس کی تجویز نہیں دوں گا۔ ہم مکمل پارلیمانی سیاست کر رہے ہیں۔ دھرنا سیاسی حق ہے ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی سیاست کی ہے۔ 2 نومبر کو ہم احتجاج نہیں کر رہے قانون وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔پانامہ لیکس پر حکومت کا بل بدنیتی پر مبنی ہے حکومت کو پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کے لئے اپوزیشن سے مل کر بل تیار کرنا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…