جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’پاک آرمی بمقابلہ آسٹریلین آرمی‘‘ کرکٹ میچ کے اختتام پر ایک گورے فوجی کا ایسا حیرت انگیز کام کہ سب دم بخود رہ گئے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاک آرمی نے پہلے ٹی ٹوٹنی میچ میں آسٹریلیا آرمی کی ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست د یدی۔گیریژن گراؤنڈ لاہور میں ہونے والے میچ میں آسڑیلیا آرمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ20 اوورز میں130 رنز بنائے۔ کپتان گریگ ہومز نے28 رنز کی اننگز کھیلی۔ 131رنز کے تعاقب میں پاک آرمی کی ٹیم نے6 وکٹیں کھو کر ہدف پورا کر کے 4 وکٹوں سے میدان مار لیا۔لاہور میں پاکستانی فوج اور آسٹریلین فوج کی ٹیموں کے درمیان میچ میں ایکا دلچسپ بات یہ دیکھنے کو ملی کہ جب ڈھولچی نے ڈھول بجایا تو سب جھومنا شروع ہو گئے اور خوب بھنگڑے کے دور چلے مگر ایک گورا کرکٹر سب پر بازی لے گیا ۔ ڈھول کی تھاپ پر ایسا بھنگڑا کیا کہ سب دم بخود رہ گئے ۔نکولس براؤن نامی آسٹریلیوی فوجی دیسی رنگ میں رنگ گیا۔بات بھنگڑے تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ نکولس براؤن گلے میں ڈھول پہن کرخود ہی ڈھولچی بھی بن گیا۔پاکستان کےدورے پر آیا یہ کرکٹرپاکستانیوں کی مہمان نوازی اورثقافتی رنگوں سے خاصا متاثرہوا۔آسڑیلیا آرمی اپنا دوسرا میچ(آج) قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی انڈرٹونٹی ون ٹیم کیخلاف کھیلے گی جبکہ تیسرامیچ اکیس اکتوبر کو پولیس الیون کے خلاف جم خانہ کلب میں کھیلے گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…