ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

’’Interim حکومت بنانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں‘‘

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار و صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار عارف نظامی نے دعویٰ کیا کہ اطلاعات ہیں کہ Interim حکومت بنانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ اس سلسلے میں بعض صحافی بھی امیدوار ہیں اور وہ غیر ویسے غیر جانبدار صحافی ہیں۔ سینئر تجزیہ نگار عارف نظامی نے دعویٰ کیا کہ اس سلسلے میں مجھے بھی فون آیا تھا ایک صاحب کا کہ میرا بھی نام شامل ہے تو کیاآپ کا نام بھی ہے؟ سینئر تجزیہ نگار عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ، حلقے یہ سمجھتے ہیں کہ اس ملک میں جمہوریت نے کچھ ڈیلیور نہیں کیا۔ بہت سے لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ احتساب وغیرہ ان حالات میں کبھی نہیں ہونا۔ کچھ لوگ سوچ رہے کہ اندھا اور بے لاگ احتساب کرنے کیلئے Interim حکومت لائی جائے جو دو یا تین سال میں ان سب کرپٹ لوگوں کا صفایا کرے۔ ایک نیا سسٹم خود احتسابی کا متعارف کروایا جائے۔ سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ جہاں تک صاف شفاف لوگوں کو آگے لانے والی بات ہے اس میں عمران خان کی جماعت کے بھی بہت سارے لوگ مارے جائیں گے۔ کیونکہ وہ بھی بہت کرپٹ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…