اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

’’اندرونی حملہ‘‘کابل میں ملٹری بیس پرگولیاں چل گئیں،امریکہ کیلئے بُری خبر،متعددہلاک

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016 |

کابل (آئی این پی)افغان دارالحکومت کابل میں ملٹری بیس پر حملے کے نتیجے میں 2 امریکی ہلاک ہوگئے جب کہ افغان حکام کی جانب سے اسے اندرونی حملہ قرار دیا گیاہے۔بدھ کوغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل میں امریکی بیس پر حملے کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی اور ایک شہری ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ نیٹو کی جانب سے واقعے سے متعلق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح شخص نے ملٹری بیس میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری اور ایک امریکی سروس ممبر ہلاک ہوگئے جب کہ زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔دوسری جانب افغان حکام نے ملٹری بیس پر حملے کو اندرونی حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری بیس پر حملہ بیرونی حملہ نے نہیں بلکہ اندر ہی کسی مسلح شخص نے فائرنگ کی جبکہ افغان وزارت دفاع کا کہناہے کہ فوجی وردی میں ملبوس شخص نے فائرنگ کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…