ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

12سال بعد گولڈ برگ کی ریسلنگ کے میدان میں اچانک آمد۔۔واپسی کی وجہ کیا ہے ؟ اصل حقیقت تو اب کھلی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016 |

کیلیفورنیا( آن لائن ) ماضی کے مایہ ناز ریسلر گولڈ برگ نے 12 سال بعد ایک مرتبہ پھر رنگ میں اترنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن گولڈ برگ نے اپنے سابق حریف بروک لیسنرز کا چیلنج قبول کرلیا جب کہ دونوں مایہ ناز ریسلرز کے درمیان فائٹ کی تاریخ بعد میں طے کی جائے گی۔ بروک لیسنرز نے اپنے وکیل کے ذریعے گولڈ برگ کو فائٹ کا چیلنج دیا جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے ان سے مقابلے کے لئے تیاری بھی شروع کردی۔ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن گولڈ برگ کی طویل عرصے بعد رنگ میں واپسی کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے اور بروک لیسنرز اور گولڈ برگ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کے لئے شائقین بے تاب ہیں۔ چیلنج قبول کرنے کے بعد گولڈ برگ کا کہنا تھا کہ بروک لیسنرز سے آخری فائٹ ہوگی اور وہ آخری شخص ہوں گے جن سے یہ لائی ہوگی۔واضح رہے کہ گولڈ برگ نے 1997 میں ریسلنگ میں ڈیبیو کیا تھا اور 2004 تک ریسلنگ سے وابستہ رہے جس کے بعد انہوں نے ریسلنگ کو خیرباد کہتے ہوئے نجی ٹی وی چینلز پر کمنٹری کرنا شروع کردی تھی۔ ریسلنگ سے قبل گولڈ برگ 1990 سے 1995 تک فٹبال کے کھلاڑی بھی رہے۔۔#/s#

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…