ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کلثوم نواز آلو ٹماٹر لینے جاتی ہیں؟خورشید شاہ ، نواز شریف پر برس پڑے

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)’’وزیراعظم کے آلو کا تذکرہ ایک بار پھر چھڑ گیا‘‘۔تفصیلات کے مطابق ویسے تو آلو ایسی سبزی ہے جو جس کوگوشت، پالک ، گوبھی،ٹینڈے ،کدو،گاجر سمیت تقریباً تمام سبزیوں اور ڈشوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے جس کو کھانے کی اشیاء میں بڑی اہمیت حاصل ہے بالکل اسی طرح آلو کو حکومتی اور اپوزیشن کی صفحوں میں اہمیت حاصل رہی ہے جیسا کہ وزیراعظم نوازشریف نے منگل کو اپنے خطاب میںآلو کی قیمت 25سے 30روپے فی کلوبتائی تو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اس پر شدید تنقید کی گئی۔خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم بے خبر ہیں جو آلو کی 70 اور 80 روپے کی قیمت کو 25 روپے بتا رہے ہیں،انہیں پتہ نہیں ہوتا وہ کیا کہہ رہے ہیں جب کہ کلثوم نواز آلو ٹماٹر لینے جاتی ہیں اور نہ وزیر اعظم، یہ ان کے مشیروں کا کام ہے جب کہ میں نے کہا تھا چوہدری نثار پہلے اپنے گھر کو سنبھالو۔واضح رہے کہ ایک مرتبہ پہلے بھی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں آلو کا ذکر کیا تھا اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے قومی اسمبلی میں کہا گیا تھا کہ ’’وزیراعظم کا آلو پانچ روپے کلو‘‘ فروخت ہورہا ہے اور اس آلو کا تذکرہ میڈیا پر بھی کیا جاتا رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…