اسلام آباد( آئی این پی) وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی میٹنگ کا کوئی حصہ ریلیز نہیں ہوا، فوج سے متعلق متنازع خبر سراسر غلط ہے ،سکینڈل کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں بہت جلد ذمہ دار سامنے آ جائیں گے ، اے پی سی سے جو انفارمیشن باہر آئی وہ نہیں آنی چاہیے تھی ۔ منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ حکومت کا موقف ہے کہ کوئی خبر لیک نہیں کی گئی یہ خبرسراسر غلط ہے اس کے متعلق ابھی تحقیقات جاری ہیں ، ہماری طرف سے وزیراعظم اور آرمی چیف کی میٹنگ کا کوئی حصہ ریلیز نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ سے پہلے کیمرہ مین کھڑے تھے مگر آڈیو جاری نہیں کی گئی ۔ اے پی سی سے جو انفارمیشن باہرآئی وہ نہیں آنی چاہیے تھی ۔مصدق ملک نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے حکومت پر کوئی الزام عائد نہیں کیا اور نہ ہی خبر کی تصدیق کی ہے،سکینڈل کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں بہت جلد ذمہ دار سامنے آ جائیں گے ۔
سب کیا سوچتے رہے اور بات کیا نکلی ؟ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی میٹنگ کی اصل خبر تو اب سامنے آئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































