ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

عمران خان 2 نومبر کو شہر بند کرنے کی بجائے کہاں ہونگے؟ پرویز رشید نے یہ بات کیوں کی؟

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاناما لیکس کی تحقیقات اور کرپشن کے خاتمے کے لیے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹسز بھیج دیے ہیں جن میں ان سے 2 نومبر کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کو ان کے خلاف دائر نااہلی کی درخواستوں کے حوالے سے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ان دونوں رہنماؤں کے خلاف ریفرنسز پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کی جانب سے اسپیکر ایاز صادق کے پاس گزشتہ ماہ جمع کرائے گئے تھے جنہیں ایاز صادق نے مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو بھیج دیا تھا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’اس نوٹس کے ذریعے آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت 2 نومبر 2016کو صبح 10 بجے طے کی گئی ہے لہٰذا آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ وقت اور تاریخ پر بذات خود یا وکیل کے ذریعے پیشی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر آپ کی غیر موجودگی میں معاملے کا فیصلہ کردیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کی نااہلی کے خلاف دائر ہونے والے 4 ریفرنسز کو مسترد کردیا تھا۔مجموعی طور پر اسپیکر کے پاس 8 نااہلی کے ریفرنسز دائر کیے گئے تھے جن میں سے 4 وزیر اعظم کے خلاف، 2 عمران خان کے خلاف اور ایک ایک پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف تھے۔وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف دائر ہونے والے چار ریفرنسز کے علاوہ عمران خان اور محمود خان اچکزئی کے حوالے سے دائر ایک ایک ریفرنسز کو بھی ناکافی شواہد کی بناء پر مسترد کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان 2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی بجائے کہیں اور ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز رشید پہلے سے ہی جانتے تھے کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن نے طلب کر لینا ہے؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…