اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں ہونے والے پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلا ٹیسٹ میچ 56رنز سے جیت لیا ہے۔ قومی ٹیم نے فتح کیساتھ ایسا ریکارڈ بنایا ہے جسے بھارت کبھی بھی نہیں توڑ سکتا۔ تفیصلات کے مطابق دبئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان نے 400ویں اور تاریخ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں 56رنز سے فتح کیساتھ ہی گرین شرٹس پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ہے جس نے دوسرے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے مسلسل نویں فتح حاصل کر کے تمام گلے شکوے بھلا دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا کر تینوں فارمیٹس میں مسلسل نویں فتح اپنے نام کرلی۔ گرین شرٹس نے حالیہ میچ قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف 3،3 میچوں کی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ کیا تھا اس سے قبل ٹیم پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کھیلا جانے والا اکلوتا ٹی 20 اور ایک ون ڈے میچ بھی جیتا تھا۔دبئی میں ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی شاہینوں نے گلابی گیند کا بھرتا بنا دیا اور ایک بار پھر کالی آندھی کو ہرا کر جیت اپنے نام کی۔جیت کے ساتھ ساتھ پاکستان نے اپنے کیریئر کی نویں مسلسل فتح کا اعزاز بھی حاصل کیا۔تاریخی لحاظ سے یہ ٹیسٹ میچ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کا400واں میچ بھی تھا،جس میں یاسر شاہ اور اظہر علی نے نئے ریکارڈز بھی بنائے۔
قومی ٹیم نےایسا شاندار ریکارڈ بنا ڈالا کہ جسے توڑنا بھارت کیلئے ہمیشہ خواب ہی رہے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































