پاناماپیپرزمیں نام نہیں توڈرکیسا؟وفاقی حکومت نے تحریک انصاف سے نمٹنے کافیصلہ کرلیا

18  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف سے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کرلیاایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت سیاسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم سینئر وکلاء کی ٹیم تشکیل دے کر مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے خلاف پانامہ پیپرز سے متعلق پٹیشن دائر کر رکھی ہے، معاملہ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت سیاسی صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں بھیزیر غور آیا، وزیراعظم کو وفاقی وزراء اور سینئرپارٹی رہنماؤں نے مشورے دیے اور فیصلہ ہوا کہ عدالت عظمیٰ میں قانونی جنگ بھرپورانداز میں لڑی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف سینئر وکلاء کی ٹیم تشکیل دے کر مشاورت کریں گے، شرکاء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کانام توپانامالیکس میں ہے ہی نہیں،تو ڈر کس بات کا؟پانامالیکس کے معاملےپرسب سےپہلےخودحکومت نےسپریم کورٹ سےرجوع کیا ،پی ٹی آئی کی پٹیشن کو سننے کا عدالتی فیصلہ حکومتی موقف کی تائید ہے، پہلے جوڈیشل کمیشن نےدھاندلی کےالزامات دھوئے، اب بھی قانونی جدوجہد سے حکومتی مؤقف کی فتح ہوگی۔بعض شرکاء نے تشویش کا اظہارکرتےہوئےکہاکہ ملک میں سیاسی صورت حال خراب کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے وزیراعظم نوازشریف پر اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعظم نے کہا کہ ہرتین سال بعد پارٹی انتخابات کےجمہوری عمل کا منتظر رہتا ہوں، پارٹی انتخابات جمہوریت کے استحکام کا باعث ہیں۔وزرانے وزیراعظم نوازشریف کومشورہ دیاکہ آپ کانام توپاناما لیکس میں ہے ہی نہیں تو ڈر کس بات کا ؟اس لئے تحریک انصاف کاہرمحاذپربھرپورمقابلہ کرسکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…