اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی 65 سال کی عمر میں سخت جسمانی ورزش کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری عمران خان کی سخت ایکسرسائز کو عوامی حلقوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور وڈیو کے بارے میں عوام کی بڑی تعداد کی یہ رائے پائی جا رہی ہے کہ عمران خان بلند حوصلہ ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی سخت جان بھی واقعہ ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں عمران خان اپنے ٹرینر کے ہمراہ سخت ایکسر سائز کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس میں وہ اپنے ٹرینر کی ہدایات کے مطابق سخت ورزش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جسمانی فٹنس میں کوئی کمپرومائز نہیں کرتے اور اس ضمن میں وہ اکثر پہاڑی علاقوں میں ہائیکنگ کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔ اس سے قبل بھی عمران خان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ نتھیا گلی میں ہائیکنگ کرتے ہوئے نظر آئے تھے جس میں انہوں نے تمام شرکاء کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ عمران خان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ کوئی انسان اس وقت تک مضبوط نہیں ہو سکتا جب تک وہ جسمانی لحاظ سے مکمل فٹ نہ ہو۔