جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاک چین دوستی کے تناظر میں چین سے آنیوالی ریلی پاکستان میں کہاں پہنچی؟ لوگ کس پر سوار آئے؟بڑی خبر

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) چین کے صوبے ننگزیا سے شروع ہونے والی پاک چین فرینڈ شپ کار ریلی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد وپہنچ گئی ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید اور چینی سفیر سن وی ڈونگ نے ریلی کے شرکاء کاا ستقبال کیا،ریلی پاکستان کے بڑے شہروں سے گزرتی ہوئی گوادر سے گزرتی ہوئی ایران میں داخل ہو گی اور متحدہ عرب امارات میں جا کر اختتام پذیر ہو گی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے 65سال مکمل ہونے اور شاہراہ ریشم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے چین کے صوبے ننگزیا سے شروع ہونے والی پاک چین فرینڈ شپ کار ریلی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد وپہنچ گئی،پاک چین فرینڈشپ سینیٹر میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید اور چینی سفیر سن وی ڈونگ نے ریلی کے شرکاء کاا ستقبال کیا،اس موقع پر شاندار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ کار ریلی میں20 کاریں اور52 افراد شامل ہیں جس کی قیادت چین کے ننگزیا کے نائب گورنر وانگ ہیشان نے کی ۔ اس سے قبل کارریلی درہ خنجراب سے جمعہ کو پاکستان میں داخل ہوئی تو اس کا مقامی انتظامیہ اور فوجی افسران نے زبردست خیرمقدم کیا ، کار ریلی کے شرکاء نے ایک خصوصی تقریب میں بھی شرکت کی جو ان کے اعزاز میں گلگت بلتسان کے علاقے سست میں منعقد کی گئی تھی ، اس موقع پر پاکستانی پرچم لہرایا گیا اور پاکستان کا قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا ، ریلی پاکستان کے بڑے شہروں سے گزرتی ہوئی پاکستان کے جنوب مشرقی بندرگاہی شہر گوادر میں جا کر بلوچستان سے گزرتی ہوئی ایران میں داخل ہو گی اور متحدہ عرب امارات جا کر ختم ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…