دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی ٹیسٹ کا دوسرا روز پوری طرح اظہر علی کے نام رہا، جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی ٹرپل سنچری بنا ڈالی، قومی اوپنر تین سینکڑے بنانے والے دنیا کے 26ویں جبکہ پاکستان کے چوتھے بلے باز بن گئے۔
پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بلے باز اظہرعلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہم وطن بلے باز عمران خان کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔اظہر علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، اس طرح وہ ملک کی طرف سے زیادہ رنز بنانے والے 12ویں بلے باز بن گئے، عمران خان نے 3807 رنز بنا رکھے تھے۔پاکستان کی طرف سے پانچ روزہ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز یونس خان کو حاصل ہے جنہوں نے 9456 رنز بنا رکھے ہیں۔اظہر ویسٹ انڈیز کے خلاف کیریئر کا پچاسواں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے اب تک 3868 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی گیارہ شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔جبکہ تیسری سنچری سکورکرنے کے بعد بابراعظم 57 درجے کی چھلانگ لگاکرٹاپ 20 میں شامل ہوگئے، انھیں 15ویں پوزیشن ملی، بیٹنگ میں کپتان اظہرعلی اور سرفراز کا سفر بلندی کی جانب گامزن، بولنگ میں عماد وسیم اور وہاب ریاض کی ترقی جبکہ عرفان کو تنزلی کا سامنا رہا۔ نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں سنچریوں کی ہیٹ ٹرک بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بابراعظم 57 درجے کی چھلانگ لگاکر ٹاپ 20 میں شامل ہوگئے، انھیں 15ویں پوزیشن ملی، کپتان اظہر علی ترقی کے 3 زینے طے کرنے کے بعد 29ویں نمبر پر براجمان ہوگئے، جنوبی افریقی بیٹسمین ریلی روسیو نے ایک ہی جست میں 30 درجے بہتری ملنے پر 32 ویں پوزیشن ہتھیالی، وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے 36 ویں پوزیشن پائی، انھیں 2 درجے ترقی ملی۔ٹاپ ٹین میں جنوبی افریقی اسٹار ابراہم ڈی ویلیئرز اور بھارت کے ویرات کوہلی نے پہلی اور دوسری پوزیشنز برقرار رکھیں، آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ایک ہی جست میں 9 درجے کی چھلانگ لگاکر تیسری پوزیشن پر براجمان ہوگئے، کوائنٹن ڈی کک نے چوتھی پوزیشن سنبھالی، انھوں نے ترقی کے 5 زینے طے کیے، کین ولیمسن بدستور پانچویں اور کیوی اوپنر مارٹن گپٹل چھٹے نمبر پر رہے، روہت شرما نے بھی ساتویں پوزیشن پر قدم جمائے رکھے، ہاشم آملا 5 درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبرپر چلے گئے، جوئے روٹ کو بھی اتنے ہی قدم پیچھے ہٹنا پڑا ، وہ نویں نمبر پر گئے، شیکھردھون بھی 2 قدم پسپائی کے بعد 10ویں نمبر پر آئے۔بولنگ میں محمد عرفان 4 درجے تنزلی کا شکار ہوکر15ویں نمبر پر چلے گئے، وہاب ریاض نے 12 درجے کی بہتری پاتے ہوئے39ویں پوزیشن حاصل کرلی، عماد وسیم 16 درجے ترقی ملنے پر 70ویں پوزیشن پر فائز ہوگئے، افغان بولر راشد خان نے ایک ہی جست میں 33 درجے کی بہتری ملنے پر 43ویں پوزیشن اپنے نام کرلی، اس کے علاوہ کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ نے سنیل نارائن سے پہلی پوزیشن چھین لی، ویسٹ انڈین اسپنر کو تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔عمران طاہر 2 درجے بہتری ملنے پر تیسری پوزیشن پر فائز ہوگئے، مچل اسٹار ایک قدم پیچھے ہٹنے پر چوتھی پوزیشن پر چلے گئے، میٹ ہنری نے ترقی ملنے پر پانچویں پوزیشن حاصل کی، وہ ایک درجہ بہتری پانے میں کامیاب ہوئے، شکیب الحسن 2 درجے تنزلی کے بعد چھٹے اور انگلش اسپنر عادل رشید 3 درجے بہتری پانے پر ساتویں پوزیشن پرآگئے، کیگاسو ربادا نے تنزلی کے بعد آٹھواں نمبر پایا، بنگلہ کپتان مشرفی مرتضیٰ 6 درجے ترقی ملنے پر نویں نمبر پہنچ گئے، افغان بولر محمد نبی کو 12 درجے ترقی نے ٹاپ ٹین کا آخری شریک بنوادیا۔دوسری طرف پاکستانی اوپنر سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ دبئی کی وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، افسوس ہے کہ سنچری پوری نہ کرسکا لیکن جلد یہ کارنامہ بھی انجام دینے کیلئے پرعزم ہوںاورعالمی رینکنگ میں بھی انشااللہ میرانام بھی شامل ہوجائے گا۔
اظہر علی نے کیرئیر کی پہلی ٹرپل سنچری داغ دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری دفاتر میں جمعہ کی ہفتہ وار چھٹی ختم
-
پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری
-
مئی 2026 میں پاکستانیوں کو 11 چھٹیاں ملنے کا امکان ،عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
لاہور،سفاک ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کا معاملہ،ملزمہ کے دوران تفتیش ہولناک انکشافات
-
سوشل میڈیا پر ترنول ریلوے پھاٹک کو ’’آبنائے ہرمز‘‘ سے تشبیہ دینا شہری کو مہنگا پڑ گیا
-
سولر لائسنسنگ بارے غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں،نیپرا کی وضاحت
-
پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کسی بھی مضمون میں فیل ہونیوالے طلباء کیلیے بڑی خوشخبری
-
گریٹ گیم (آخری حصہ)
-
تیز ہوائوں و گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری
-
وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس ملیں گی
-
پاکستان میں مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق
-
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی



















































