احمد آباد(نیوزڈیسک) مودی حکومت سے سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ان دنوں نریندرمودی کی جماعت بی جے پی کی سخت تنقید کاسامناکررہے ہیں ۔بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج بھارتی گجرات کا 4روزہ دورہ شروع کیا توان کے ریاست گجرات میں پہنچنے پرکیجریوال کی مخالفت میں جگہ جگہ تصویری پوسٹرز اور بینرز آویزاں نظرائے جن میں نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ کی تصویر کے ساتھ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن ،جماعت الداعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید اور مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی تصاویربھی آویزاں تھیں ۔ان بینرزاورپوسٹروں کے بارے میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے ترجمان نے موقف اپنایاکہ ریاست کے عوام میں کیجریوال کے حوالے سے شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ،گجرات سرحدی ریاست ہے ، یہ پوسٹرز حکومتی جماعت نہیں بلکہ گجرات کے عوام لگا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب کیجریوال پاکستانی سوشل میڈیا میں ہیرو بننے کے لئے سرجیکل سٹرائیک اور فوج کی توہین کریں گے تو گجرات کی عوام انہیں کبھی برداشت نہیں کریں گے ۔دوسری طرف ان پوسٹرز کے حوالے سے ریاست میں سیاسی بازار گرم ہو چکا ہے اور بہت سے لوگ اس سیاسی گرما گرمی کو قبل اَز وقت انتخابات کی دھمک کے طور پر دیکھ رہے ہیں ۔عام آدمی پارٹی گجرات کے انچارج گلاب سنگھ یادیو کاموقف تھاکہ ایسے پوسٹرز کا لگنا بی جے ہی کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ،مودی حکومت جھوٹ بول کر اور بے بنیاد الزام تراشی کر کے اروند کیجریوال کی مقبولیت کو کم نہیں کر سکتی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف سرجیکل سڑائیکس کادعوی سراسرجھوٹ پرمبنی ہے اورمودی نے ہماری بہادرفوج کی توہین کی ہے ۔
بھارتی ریاست گجرات میں اروندکیجروال کی آمدپرکس کے بینرزلگ گئے ،حقیقت جان کرآپ مودی سرکارکی چالاکی سمجھ جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
تھینک گاڈ
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا



















































