پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کا نیا دھڑا،گورنرسندھ عشرت العباد کی سیاست میں واپسی،نبیل گبول نے حیرت انگیز پیش گوئی کردی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول 2018ء کے عام انتخابات میں این اے 248 لیاری سے الیکشن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ الیکشن کس جماعت سے لڑیں گے؟ قیاس آرائیاں اب بند ہوجانی چاہئیں کہ اب میں کونسی جماعت میں جاؤں گا کیونکہ پیپلز پارٹی کو میں نے نہیں چھوڑا۔ میرے چاروں طرف شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر ہیں۔ بینظیر بھٹو ہی میری روحانی لیڈر ہیں۔ عام انتخابات سے قبل ایم کیو ایم میں ایک اور دھڑا بن جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ایم کیو ایم میں ایک اور دھڑے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل ایم کیو ایم میں ایک اور دھڑا بن جائے گا۔ نئے دھڑے میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کردار اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال اور ڈاکٹر عشرت العباد خان کے دھڑوں کو پرویز مشرف یکجا کریں گے۔ تینوں دھڑوں کو یکجا کرکے پرویز مشرف لیڈ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں آنے والے آئندہ 10 دن اہم ہیں۔ بڑی تبدیلیاں ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…