اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

مودی چینی صدر کیساتھ ملاقات میں کن اہم معاملات پر بات کریں گے ؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مودی چینی صدر کیساتھ ملاقات میں کن اہم معاملات پر بات کریں گے ؟ تہلکہ خیز انکشافات ,بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برکس ممالک کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں این ایس جی کی رکنیت ا ور مولانا مسعود اظہر پر پابندی کا معاملہ اٹھائیں گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی(آج ) ہفتہ سے گوا میں شروع ہونے والی پانچ ممالک کی برکس کانفرنس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے دوران این ایس جی کی رکنیت اور مولانا مسعود اظہر پر پابندی کا معاملہ بھی اٹھائیں گئے ۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نریندرمودی چینی صدر کے ساتھ ملاقات میں دہشتگردی کے مسئلے کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر اپنے تحفظات پر بھی بات کریں گئے ۔واضح رہے کہ چین اس سے قبل بھی بھارت کے اقتصادی راہداری منصوبے پرتحفظات کو مسترد کرچکا ہے اسکے علاوہ چین نے مولانا مسعود اظہر کے خلاف پابندیوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی درخواست پر ویٹو کردیا تھا ۔
جبکہ دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے بعض قومیں دہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کررہی ہیں،انھیں تنہا کردینا چاہیے ،عالمی برادری کو دہشتگردی کے نتائج کا سامنا ہے اب وقت آگیا ہے کہ دنیا دہشتگردی کے خلاف لڑنے کیلئے متحد ہو۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آل انڈیا کرسچن کونسل (اے آئی سی سی ) کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کا نام لیے بغیر کہاکہ کچھ قومیں دہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کررہی ہیں جو بہت بدقسمتی کی بات ہے انھیں الگ تھلگ کردینا چاہیے۔انکا کہنا تھاکہکچھ ممالک کے ساتھ معاملات پر اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن انھیں حل کرنے کیلئے بندوق کا کوئی راستہ نہیں چنا جاسکتا ۔عالمی برادری کو دہشتگردی کے نتائج کا سامنا ہے اب وقت آگیا ہے کہ دنیا دہشتگردی کے خلاف لڑنے کیلئے متحد ہو۔جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم چینی وزیراعظم سے ملاقات میں اہم ترین امور پر بات چیت بھی کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…