پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

قومی سلامتی کمیٹی بارے خبر دینے والے صحافی سرل المیڈا نے انکوائری کمیٹی بارے کیا جواب دیا؟

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے بارے میں متنازعہ خبر کے معاملے میں ڈیلی ڈان کے اسسٹنٹ ایڈیٹرسرل المیڈا نے حکومت کی طرف سے رابطہ کرنے پر انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے اور بیان ریکارڈ کروانے سے انکار کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انگریزی اخبارڈان کی طرف سے متنازعہ خبرکے معاملے پرجوکمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس میں متعلقہ رابطوں کیلئے اہم ذمہ داری وفاقی وزیرزاہد حامد کودی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کاکہناہے کہ ڈان کے اسسٹنٹ ایڈیٹرسرل المیڈا سے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے رابطہ کیا ہے، انہوں نے صحافی کو انکوائری کمیٹی میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کا کہا ہے، صحافی نے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے اور بیان ریکارڈ کروانے سے انکار کردیا ہے۔ سرل المیڈاکی طر ف سے انکارپرذرائع کایہ کہناہے کہ سرل کی طر ف سے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کوبڑی اہمیت دی جارہی ہے کہ یہ ایک عام معاملہ نہیں ہے بلکہ اس خبرکے پیچھے کچھ طاقت ورقوتیں ہیں ۔
دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ ’ڈان‘ کی خبر کے بعد جب حکومت پر پریشر آیا تو حکومت نے کہا کہ ہم نے تو اس کی تردید بھی جاری کر دی ہے۔ مگر اس کے باوجود ڈان کی انتظامیہ اور رپورٹر اپنی خبر پر قائم رہے۔ سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ کل کی میٹنگ میں نواز شریف آرمی کی لیڈر شپ کی دوٹوک بات چیت ہوئی۔ سینئر صحافی نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے۔ سینئر صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا کہ گزشتہ میٹنگ میں ملٹری لیڈرشپ نے تمام شواہد وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے کر دئیے ہیں کہ جو آپ نے تردید کی تھی اس کے جواب میں یہ شواہد ہیں۔ ملٹری لیڈر شپ نے نواز شریف کو کہا کہ آپ کا یہ یہ بندہ اس میں ملوث ہے۔ فلاں بندے نے یہ خبر فیڈ کی، اس میں رپورٹر کا کوئی قصور نہیں اور نہ ہی اخبار کا کوئی قصور ہے۔ ملٹری لیڈر شپ کی جانب سے نواز شریف کو کہا گیا کہ اگر یہ خبر صحیح ہوتی تو بھی ٹھیک تھا لیکن جب یہ موضوع زیر بحث ہے ہی نہیں تو یہ خبر دینے کا مقصد کیا تھا؟ کیا آپ انڈیا کو خوش کرنا چاہتے ہیں؟عالمی میڈیا، یورپ اور انڈیا سمیت ہمیں برا بھلا کہہ رہا ہے۔ اب وہی کام آپ کر رہے ہیں۔ سینئر صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا کہ پچھلے تین سالوں میں آرمی لیڈرشپ اور سول لیڈر شپ کی اتنی تلخ میٹنگ کبھی نہیں ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…