دبئی(نیوزڈیسک)پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اظہر علی نے ایک نیاریکارڈاپنے نام کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں ۔جمعرات کے روزشروع ہونے والے ویسٹ انڈیزکے خلاف تین میچوں کی سیریزکے پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگئ ۔اس ٹیسٹ میچ کے 62ویں اوورمیں اظہرعلی نے ویسٹ انڈین بائولرروسٹن چیزکی گیند کوبائونڈری پرپھینک کرڈے اینڈنائٹ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے اورایک نیااعزازاپنے نام کرلیاجبکہ اظہرعلی نے اپنے کیئرئرکی
11ویں سنچری بنائی واضح رہے کہ پاکستان نے آج ٹاس جیت کرپہلے کھیلنے کافیصلہ کیاتھااورجوکامیاب رہا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کالم کے پاس ہے جب کہ اس فہرست میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق بھی شامل ہیں۔مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کالم کو حاصل ہے جنہوں نے 101 ٹیسٹ میچوں میں 107 چھکے لگائے، آسٹریلیا کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ 96 میچوں میں 100 چکے لگاکر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 103 ٹیسٹ میچوں میں 98 چھکوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو حاصل ہے جو اب تک 65 ٹیسٹ میچوں میں 68 چھکے لگاچکے ہیں جب کہ قومی ٹیم کی جانب سے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر مایہ ناز بلے باز یونس خان 108 ٹیسٹ میچوں میں 64 چھکے لگا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اظہرعلی کی ڈے اینڈنائٹ میچ میں سنچری ،نیاریکارڈقائم کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































