اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی کیسے باہر آئی؟، وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے نور خان ائر بیس پر اہم ملاقات کی میں ڈان اخبار کی خبر کی انکوائری سے متعلق بریفنگ دی۔جبکہ اس معاملے کی انکوائری اب وفاقی وزیرداخلہ کودیدی گئی ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے آزربائیجان روانگی سے قبل وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے اہم مشاورت کی۔ نور خان ائربیس پر ہونے والی ملاقات میں سول قیادت نے امن و امان کی صورتحال پر مکمل اطمینان کا اظہا کیا۔ ملاقات میں انگریزی اخبار کی خبر کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ڈان اخبار کے سب ایڈیٹر سیرل المیڈا کی شائع کی خبر کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کی پیشرفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ آپ کی واپسی تک تحقیقات مکمل کر لی جائیں گی ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو ہر حال میں منطقی انجام تک لے جایا جائے گا۔ اداروں میں تفریق کی سازش کے اصل محرکات کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے موثر انتظامات کے باعث محرم پر امن رہا۔ سیکورٹی اداروں نے جانفشانی سے کام کیا۔واضح رہے کہ سیرل المیڈا نے وزیراعظم ہاؤس میں حساس نوعیت کے اجلاس سے متعلق خبرنشر کی تھی ۔ خبر کے سیاق و سباق سے متعلق وزیراعظم ہاؤس نے تردید کر دی تھی۔وزیراعظم نوازشریف نے اس موقع پرچوہدری نثارعلی خان کوکہاکہ اس خبرکولیک کرنے والے شخص کی جلدازجلد نشاندہی کےلئے تحقیقات کی جائیں تاکہ متعلقہ شخص کےخلاف سخت کارروائی کی جاسکے ۔
نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی کیسے باہر آئی؟ بیرون ملک جانے سے پہلے وزیراعظم کی اہم وزیرسے ائرپورٹ پرملاقات ،اہم حکم جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی















































