منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

مودی کو منہ کی کھانی پڑ گئی اہم ملک کی فوج پاکستان پہنچ گئی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی ا ین پی)مودی کے ناپاک عزائم خاک مل گئے پاک فوج کے تحت جسمانی پھرتی اور حربی مہارت کی پہلی انٹرنیشنل چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے ،16 مختلف ممالک کی آرمی کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی،سری لنکن آرمی کی 25 رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان آرمی کی طرف سے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں منعقدہ پہلی انٹرنیشنل جسمانی پھرتی اور حربی مہارت کی چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے سری لنکن آرمی کی 25 رکنی ٹیم لاہور ایئرپورٹ پر پہنچی تو پاک آرمی کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گلدستے پیش کیئے گئے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سری لنکن ٹیم نے پاکستان آرمی کے پر جوش استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ٹیم کو سخت سیکورٹی میں لاہور ایئر پورٹ سے لے جایا گیا پیسسز چیمپیئن شپ 18 اکتوبر کو لاہور گیریڑن میں شروع ہو گی جو 5 روز تک جاری رہے گی، انٹرنیشنل چیمپیئن شپ میں 16 مختلف ممالک کی آرمی کی ٹیمیں حصہ لیں گی جس کی میزبان پاک آرمی ہے۔
دوسری جانب بھارت میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ نے نریندر مودی کو راون قرار دے کر پتلا نظر آتش کر دیا ،یونیوورسٹی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے چار طلبا نے موجود حکومت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی کا پتلا راون قرار دے کرنذر آتش کر دیا۔ طلبا نے راون کی طرح ایک ہی پتلے پر کئی سر لگا کر ان پر بی جے پی رہنماؤں کی تصویریں بنا کر نظر آتش کی جن میں سدھوی پرگیا ،نتھو رام گودسے اور آسارام باپو شامل ہیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کے چانسلر نے کہا کہ نریندر مودی کے پتلے کو نذر آتش کرنے کے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔دوسری جانب یونیورسٹی کے ایک طلبا رہنما کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے بھی یونیورسٹی کی حدود میں نریندر مودی کے پتلے کو نذر آتش کیا تھا لیکن کچھ بھی نہیں ہوا ،پتلے نذ رآتش کرنا معمول کی بات ہے ،اس کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…