پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سیاست کے ایوانوں میں شدید ہلچل ایم کیو ایم کے تمام رہنماؤں کو فارغ کر دیا گیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (لندن) نے ایم کیو ایم (پاکستان) کے رہنماؤں عامر خان، خواجہ اطہار الحسن، فیصل سبزواری اور کشور زہرا کی پارٹی کی بنیادی رکنیت خارج کردی۔ایم کیو ایم لندن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پارٹی کے سینئر اراکین کا اجلاس کنوینر ندیم نصرت کی سربراہی میں ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی پر عامر خان، خواجہ اظہار الحسن، فیصل سبزواری اور شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا کو تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا۔ایم کیو ایم لندن کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی بنیادی رکنیت پہلے کی خارج کی جاچکی ہے۔پریس ریلیز ایم کیو ایم کے کارکنان اور ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خارج کیے جانے والے افراد سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھیں۔یاد رہے کہ 22 اگست 2016 کو الطاف حسین نے کراچی اور امریکا میں کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب میں پاکستان مخالف نعرے لگائے تھے، جس پر 23 اگست کو ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے ہی بانی اور قائد الطاف حسین سے اعلان لاتعلقی کر دیا تھا۔
لندن میں مقیم ندیم نصرت، واسع جلیل، مصطفی عزیز آبادی سمیت دیگر نے ایم کیو ایم پاکستان کا فیصلہ ماننے سے انکار کیا اور الطاف حسین کو ہی ایم کیو ایم کا قائد قرار دیا تھا، جس پر ایم کیو ایم پاکستان نے ان افراد کو رابطہ کمیٹی سے نکالتے ہوئے ان کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی۔تقریباً 2 ماہ قبل بھی سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک مبینہ آڈیو پیغام میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ استعفے دیں، کیوں کہ انھوں نے ان کے نام پر نشستیں حاصل کی تھیں، تاہم تاہم کسی بھی رکن نے اس مطالبے کو اہمیت نہیں دی۔الطاف حسین نے اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی پارٹی سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں کو خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے ان کی کال پر اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیئے تو ووٹرز اپنے حلقوں میں ان استعفوں کو یقینی بنائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…