جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

پاکستان میں اہم ملک کے سفیر نے خودکشی کر لی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں اسپین کے سفارت کار جان جینر نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سفارت کار ایف سیون ٹو میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے اسپین کے سفارت کار 34 سال سے پاکستان میں مقیم تھے۔لاش کے پاس سے 38 بور کا پسٹل ملا ہے۔ سفارت کار کے ملازم کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ اسپین کے سفارتکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ، قونصلر اتاشی ایف سیون ٹو میں رہائش پذیر تھا۔ذرائع کے مطابق خود کشی کرنے والا جینز اسپین کے سفارت خانے میں قونصلر اتاشی تعینات تھا اس کی لاش ایف سیون ٹو کی رہائش گاہ سے ملی ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسپینیش سفارت کار چونتیس برس سے پاکستان میں فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ جینز نے دو شادیاں کیں اور دونوں بیویاں اسے چھوڑ کر چلی گئیں۔ جینز طویل عرصے سے سانس کی بیماری میں مبتلا تھے اور وہ ایف سیون ٹو میں اکیلا رہتا تھا۔ پولیس نے اسپینیش سفارت کار جینز کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپینش سفارتکار کی لاش کے قریب سے 38 بور کا پستول بھی برآمد ہوا اور ابتدائی طور پر واقعہ خود کشی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں، اس بات کو بھی یکسر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ یہ قاتلانہ کارروائی نہیں ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسپین کے سفارتخانے کو بھی واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…