منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تیسری عالمی جنگ کا آغاز! خدشات حقیقت میں بدل گئے،روسی حکم پر دنیابھرمیں کھلبلی 

datetime 12  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوزڈیسک)تیسری عالمی جنگ کا آغاز! خدشات حقیقت میں بدل گئے،روسی حکم پر دنیابھرمیں کھلبلی مچ گئی، تفصیلات کے مطابق روسی حکومت نے شام میں بڑھتے ہوئے اختلافات کے بعد ایک ایسا قدم اُٹھالیا ہے جو کہ صرف اور صرف حالت جنگ میں ہی اٹھایاجاتاہے لیکن اس حکم کا سب سے خوفناک پہلو یہ ہے کہ روس نے یہ حکم کسی ایک ملک کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے جاری کیا ہے ،روسی اخبار کے مطابق روس نے دنیا کے تمام ممالک میں اپنے اہم شہریوں کو ایک خط کے ذریعے اپنے بچوں سمیت روس واپس پہنچنے کا کہا ہے جس کے بعد پوری دنیا میں روس کے اس انتہائی اقدام پر ہلچل مچ گئی ہے ،دریں اثناء روس کے نائب وزیر خارجہ نیولائی بانکوف نے کہاہے کہ ان کا ملک شام کے شہر طرطوس میں اپنی فوجی تنصیبات کو ایک مستقل فوجی اڈے میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹ میں بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دستاویزات کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور مختلف باڈیز کے درمیان کوآرڈی نیشن جاری ہے۔بانکوف نے توقع ظاہر کی کہ عنقریب وزارت دفاع پارلیمنٹ سے اس معاملے سے متعلق دستاویزات کی منظوری کا مطالبہ کرے گی۔شام کی بندرگاہ طرطوس نے 1977ء میں سوویت یونین کے بیڑے کو لوجسٹک خدمات پیش کرنے کا آغاز کیا تھا۔ یہ پیش رفت دونوں ملکوں کے درمیان 1971 میں دستخط کیے جانے والے معاہدے کے بعد سامنے آئی۔ طرطوس کی بندرگاہ بحیرہ روم میں روسی بحریہ کے لیے واحد مقام ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…