اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی سرحد کے قریب ایرانی فوج کا طیارہ تباہ

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016 |

تہران(آئی این پی) ایرانی حکام نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب کا ایک چھوٹا طیارہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے متصل صوبہ سیستان بلوچستان میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس مقاصد کے لیے فضا میں دوران پرواز فوجی طیارہ ایران شہر کے مقام پرحادثے کا شکار ہوا۔ یہ علاقہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ طیارہ حادثے کے نتیجے میں احمد مائلی نامی پائلٹ ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ایرانی خبر رساں اداریفارس نے پاسداران انقلاب کے ترجمان کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہے۔ خیال رہے کہ ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں حکومت کے خلاف مقامی شہریوں کی تحریک بھی چل رہی ہے۔ اس علاقے میں آئے روز ایرانی فوج اور بلوچ عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوتی رہتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…